انٹرنیشنل

صدام حسین کی صاحبزادی رغد صدام باپ کےنقش قدم پر

عراق کےسابق صدرصدام حسین کی صاحبزادی رغد صدام نےبھی باپ کےنقش قدم پرچلتےہوئےسیاست میں آنےکا عندیہ دیدیا

عراق کےسابق صدرصدام حسین کی صاحبزادی رغد صدام نےبھی باپ کےنقش قدم پرچلتےہوئےسیاست میں آنےکا عندیہ دیدیا، اپنےایک انٹرویومیں ان کاکہنا تھاکہ مجھےسیاست میں آنےکی تجویزیں بھی ملی ہیں اورمیں ان پرغوروفکرکررہی ہو ں۔ رغد صدام حسین کی سب سے بڑی صاحبزادی ہیں جنہوں نے  2003  میں عراق پرامریکی حملےکےبعد اولاً شام اوربعد میں اردن میں سیاسی پناہ لےلی،رغد اپنےوالد کی شخصیت سےبہت متاثرتھی اورصدام حسین قید کےوقت بھی اپنےخطوط ان کولکھتےتھے، رغد کی شادی ان کےچچا زاد بھائی سےہوئی تھی  اوروہ پانچ بچوں کی ماں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button