انٹرنیشنل

لاک ڈاؤن:برطانوی وزیراعظم آج بڑا اعلان کریں گے

بورس جانسن چار مرحلوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرسکتے ہیں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن آج ملک میں عائد لاک ڈاؤن میں مرحلہ وارنرمی سےمتعلق اعلان کرینگے۔ برطانوی میڈیا کےمطابق بورس جانسن چارمرحلوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرسکتےہیں،پہلےمرحلےمیں 8مارچ سےاسکولوں کےکھولنےاور 6 افراد پرمشتمل آؤٹ ڈورپارٹی کی اجازت دے سکتےہیں۔ ٹینس اورباسکٹ بال جیسےاسپورٹس پرسے 29 مارچ سےپابندی ہٹائی جاسکتی ہے،اپریل میں دوسرے مرحلےکےدوران غیرضروری اشیاء کی دکانیں کھولی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button