انٹرنیشنل

انجن فیل ہونےکا واقعہ؛بوئنگ 777 ایس طیارے گراؤنڈ

کمپنی بوئنگ نےدنیا بھرکی تمام فضائی کمپنیوں کو ’’بوئنگ 777 ایس‘‘ طیارے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی

امریکی ریاست کولوراڈو میں دوران پرواز’بوئنگ 777 ایس‘ کےایک انجن میں آگ لگ گئی تھی اوراس کےٹکڑے ٹوٹ کرنیچےآبادی پر جاگرے تاہم خوش قسمتی سےطیارہ خوفناک حادثےسےبال بال بچ گیا اورپائلٹ طیارے کوڈینیورشہرمیں بحفاظت اتارنےمیں کامیاب ہوگیا تھا۔ طیارہ سازکمپنی بوئنگ نےپریٹ اینڈ وٹنی انجن والےطیارے 777 ایس کوگراؤنڈ کرنےکی سفارش کردی جس پریونائیٹڈ ایئرلائنز،کورین ایئر اورجاپان کی 2 فضائی کمپنیوں نےاپنے 68 طیاروں کوگراؤنڈ کردیا۔

امریکی وفاقی ایوی ایشن نےڈینیورواقعےکی تحقیقات شروع کردی ہیں اوربوئنگ نےکہا ہےکہ یہ تحقیقات مکمل ہونےتک 777 طیاروں کو استعمال نہ کیا جائے۔ واضح رہےکہ 2019 میں بوئنگ 737 میکس طیاروں کےدوحادثات پیش آئےتھےجن میں 346 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔ جس کےبعد بوئنگ کمپنی اپنی ساکھ بحال کرنےکےلیےکوششیں کررہی تھی تاہم اب 777 ایس کا واقعہ اس کےلیےایک دھچکا ثابت ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button