انٹرنیشنل

افغانستان: نامعلوم افرادکی فائرنگ ، 2 افراد ہلاک

ڈپٹی ہیڈ کی گاڑی کونامعلوم مسلح افراد کی جانب سےنشانہ بنایا گیا جس کےنتیجےمیں 2 افراد ہلاک ہوئے

افغانستان کےصوبہ ہرات کےگورنروحید قتالی نےواقعہ کی تصدیق کرتےہوئےکہا کہ سعید مختارکےعلاقےمیں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کےڈپٹی ہیڈ کی گاڑی کونامعلوم مسلح افراد کی جانب سےنشانہ بنایا گیا جس کےنتیجےمیں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹس کےمطابق این ڈی ایس کےڈپٹی ہیڈ گاڑی میں موجود نہیں تھےتاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ نامعلوم مسلح افراد گاڑی سمیت اہلکاروں سےاسلح چھین کرفرارہونےمیں کامیاب ہوگئےتاہم مقامی پولیس کی جانب سےاب تک کوئی بیان سامنےنہیں آیا اورنہ ہی اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سےحملےکی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button