انٹرنیشنل

سابق امریکی صدرٹرمپ کونئی مشکل کا سامنا

امریکی سپریم کورٹ نےسابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنےکی اجازت دےدی

امریکی سپریم کورٹ نےسابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنےکی اجازت دےدی۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق  وکلا کی جانب سےٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کوخفیہ رکھنےکی درخواست کی گئی تھی جسےامریکی سپریم کورٹ نےمستردکردیا۔  سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعد استغاثہ کےوکلا کوٹرمپ کےمبینہ ٹیکس فراڈ کےلیےمطلوب دستاویزات تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سےقبل ڈونلڈ ٹرمپ اپنےخلاف مبینہ مالی فراڈ کی تحقیقات کوطویل عرصےسےجاری ’وچ ہنٹنگ‘ قرار دے چکےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button