انٹرنیشنل

امریکا کامیانمارمیں فوجی بغاوت کےخلاف ہوشربا اعلان

فوجی بغاوت کےخلاف دباؤمیں اضافہ ہوگیا ہےاورامریکا نےمیانمارکےمزید دوجرنیلوں پرپابندیاں عائد کردیں

میانمارمیں فوجی بغاوت کےخلاف دباؤمیں اضافہ ہوگیا ہےاورامریکا نےمیانمارکےمزید دوجرنیلوں پرپابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہےکہ عوام کی رائےکودبانےوالےاوران پرتشدد کرنےوالوں کےخلاف مزید سخت اقدامات بھی کیےجاسکتےہیں۔ اس سے قبل یورپی یونین بھی میانمارکےفوجی سربراہوں پرپابندیوں کی منظوری دے چکی ہے۔ یاد رہےکہ میانمارمیں یکم فروری کوفوج نےجمہوری حکومت کا تختہ الٹ کراقتدارپرقبضہ کیا تھا جس کےبعد آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنما گرفتارہیں جبکہ ملک بھرمیں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button