انٹرنیشنل

ملکہ اورکیٹ مڈلٹن بھی میگھن کےنقش قدم پرچل پڑیں

ملکہ الزبتھ اورکیٹ کا یہ خصوصی پروگرام مارچ کےمہینےکی 7 تاریخ کونشرکیا جائےگا

برطانوی شاہی خاندان کی شہزادی کیتھرین مڈلٹن اورملکہ الزبتھ دوم کی جانب سےایک اسپیشل ٹی وی شوریکارڈ کروانےکا منصوبہ ٹھیک اُسی دن بنایا گیا ہےجس دن میگھن مارکل کا اوپرا انٹرویونشرکیا جائےگا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے صحت کےعالمی دن کی مناسبت سےایک پروگرام ریکارڈ کروایا جائےگا جسےبرطانوی نشریاتی ادارے پرنشرکیا جائےگا جبکہ دوسری جانب اسی دن میگھن مارکل کا انٹرویومعروف میزبان اوپرا ونفرے کےساتھ نشرکیےجانےکا اعلان پہلےہی کیا جا چکا ہے۔

ملکہ الزبتھ اورکیٹ کا یہ خصوصی پروگرام مارچ کےمہینےکی 7 تاریخ کونشرکیا جائےگا۔ شاہی خادان کی جانب سےجاری کیےگئے اعلامیےکےمطابق اس خصوصی شومیں پرنس چارلس،کمیلا،دی ڈیوک اینڈ ڈچزآف کیمبرج اورصوفیا ویکسس بھی شرکت کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق میگھن مارکل کی جانب سےاوپرا ونفرے کودیئےگئےانٹرویوکی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہےتاہم ملکہ اورکیٹ کے خصوصی شوکےاعلان کےبعد ریکارڈنگ میں مزید ایڈیٹنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔

کہا جا رہا ہےکہ مگھن اس انٹرویوکےدوران شاہی خاندان سےعلیحدگی سےمتعلق تفصیل سےبات کریں گی۔ واضح رہےکہ گزشتہ سال مارچ میں شاہی خاندان کی جانب سےصحت کےعالمی دن سےمتعلق ایک تقریب میں شرکت کی گئی تھی اوراہم پیغامات دیئےگئےتھےجس میں میگھن اورہیری بھی شریک ہوئےتھے۔ اس سال یہ پروگرام عالمی وبا کورونا وائرس کےسبب منسوخ کردیا گیا ہےاورشاہی خاندان کی جانب سے صحت سے متعلق پیغامات ٹی وی شوکےذریعےعوام سےشیئرکیےجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button