انٹرنیشنل

منشیات اسمگلنگ کےسرغنہ ال چاپوکی بیوی گرفتار

میکسیکن منشیات اسمگلنگ کےسرغنہ ال چاپوکی اہلیہ کوامریکا میں گرفتارکرلیا گیا

میکسیکن منشیات اسمگلنگ کےسرغنہ ال چاپوکی اہلیہ کوامریکا میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ال چاپوکی اہلیہ کوڈ لاس ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کےالزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ یاد رہےکہ ال چاپومنشیات اسمگلنگ، منی لانڈرنگ پرنیویارک کی جیل میں عمرقیدکی سزا کاٹ رہا ہے۔ ال چاپوگزمین کی بیوی پریہ بھی الزام ہےکہ اس نےاپنےشوہرکوجیل سےسرنگ کےذریعےفرارکرانےمیں مدد کی۔ دنیا کا بد نام زمانہ اسمگلرجب2016 میں دوسری بارگرفتارہوا تواس کی بیوی نےایک بارپھراس کوچھڑانےکی کوششیں شروع کردی تھیں۔ ایما انیس کارونیل بیرس کی بیٹی ہیں جوکہ منشیات اسمگل کرنےوالےسینالواکارٹل کےاہم رکن تھے۔ ال چاپوگزمین نےایما کیساتھ2007 میں شادی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button