انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

شمالی وزیرستان میں ہلاک ہونے والی چار خواتین کون تھیں؟اور انہیں جان سے مار دینے والے کون تھے؟ ہوشر باء حقائق سامنے آنے کے بعد تھرتھرلی مچ گئی

چاروں خواتین ایک غیر سرکاری تنظیم کے وومن امپاورمینٹ منصوبے کے لیے کام کر رہی تھیں اور دو روز بعد یہ کورس مکمل ہو جانا تھا

شمالی وزیرستان میں ہلاک ہونے والی چار خواتین کون تھیں؟اور انہیں جان سے مار دینے والے کون تھے؟ ہوشر باء حقائق سامنے آنے کے بعد تھرتھرلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں پیر کی صبح چار خواتین کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ چاروں خواتین ایک غیر سرکاری تنظیم کے وومن امپاورمینٹ منصوبے کے لیے کام کر رہی تھیں اور دو روز بعد یہ کورس مکمل ہو جانا تھا۔ ہلاک ہونے والی خواتین کا تعلق انتہائی غریب گھرانوں سے بتایا گیا ہے۔ ان خواتین کو دہاڑی پر تعینات کیا گیا تھا اور انھیں ایک ہزار روپے یومیہ اجرت دی جاتی تھی، جبکہ ایک مہینے میں صرف 16 دن کام کرنا ہوتا تھا۔ اس تین مہینے کے پراجیکٹ نے دو روز بعد مکمل ہونا تھا۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح ایک غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ پانچ خواتین ایک گاڑی میں بنوں سے قبائلی علاقے میرعلی اپنے روزگار کے سلسلے میں جا رہی تھیں۔ ان خواتین میں ناہید بی بی، ارشاد بی بی، عائشہ بی بی، جویریہ بی بی اور مریم بی بی شامل تھیں۔ گاڑی کا ڈرائیور عبدالخالق ان خواتین کو میر علی لے جا رہا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مریم بی بی گاڑی سے اتر کر اپنے مرکز کے اندر داخل ہو گئی تھیں جبکہ باقی خواتین اور ڈرائیور گاڑی میں موجود تھے۔ اس دوران نا معلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ناہید بی بی، ارشاد بی بی، جویریہ بی بی اور عائشہ موقع پر ہلاک ہو گئیں جبکہ ڈرائیور اس حملے میں زخمی ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ تحصیل میر علی کے گاں ایپی کے قریب پیر کی صبح ساڑھے نو بجے پیش آیا ہے۔ زخمی ڈرائیور اور میتوں کو تحصیل ہسپتال میر علی لے جایا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان کی سرحد خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں سے ملتی ہے۔ یہ پانچوں خواتین میر علی تک کا ڈیڑھ سے دو گھنٹے کا سفر کر کے تربیتی مراکز پہنچتی تھیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ان پانچوں خواتین کا تعلق انتہائی غریب گھرانوں سے تھا اور ان کی ماہانہ تنخواہ سولہ ہزار روپے تک بتائی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان خواتین میں ارشاد بی بی اور عائشہ سگی بہنیں تھیں اور دونوں شادہ شدہ تھیں، ناہید بی بی بھی شادی شدہ تھیں جبکہ جویریہ کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button