انٹرنیشنل

حریت رہنماؤں پر ظلم و ستم جاری، جیل میں قید خاتون رہنماء آسیہ اندرابی پر فرد جرم عائد کر دی گئی

بھارتی عدالت نے آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں پر بغاوت اور دہشت گردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں

بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنماؤں کیخلاف جھوٹے الزامات عائد کیے جانیکا سلسلہ جاری ہے، 3سالوں سے جیل میں قید خاتون رہنما آسیہ اندرابی پر بھی بھارتی عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت نے آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر بغاوت کرنے اور دہشت گردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کو اپریل 2018ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ بھارت کی جیل میں قید ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button