انٹرنیشنل

عمران خان کی آمد، سری لنکن مسلمانوں کا احتجاج، حکومت کی پریشانی میں اضافہ

مقامی مسلمانوں کی جانب سے سری لنکن حکومت کی کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کو جلانے کی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا گیا

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے موقع پر مقامی مسلمانوں نے اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد موجودہ حکومت کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچے جہاں ان کا استقبال سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی آمد پر مقامی مسلمانوں نے اپنی حکومت کے خلاف کولمبو میں سخت احتجا ج کیا۔ مقامی مسلمانوں کی جانب سے سری لنکن حکومت کی کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کو جلانے کی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ وزیراعظم کے بیان کو عزت دو۔

خیال رہے کہ 10 فروری کو سری لنکا کے وزیراعظم راجا پاکسے نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرکے ان کے فیصلے کو سراہا تھا تاہم بعد ازاں حکام نے کہا تھا کہ کورونا سے ہلاک افراد کی میتوں کو جلانے کی پالیسی جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button