انٹرنیشنل

طالبات کو حیض سے متعلق سامان مفت فراہم کرنے کا اعلان

بل متفقہ طور پر منظورہونے کے بعد اسکاٹ لینڈ حیض سے متعلق اشیا مفت فراہم کرنے والا دنیاکا پہلاملک بن گیا ہے

اسکاٹ لینڈ کے بعد فرانس نے بھی ملک بھر میں طالبات کو حیض کے دوران استعمال ہونے والی اشیا مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے بل متفقہ طور پر منظورکیاگیا تھا جس کے بعد اسکاٹ لینڈ حیض سے متعلق اشیا مفت فراہم کرنے والا دنیاکا پہلاملک بن گیا ہے۔ اب فرانس کے وزیر برائے اعلی تعلیم فریڈرک ویڈال کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں طالبات کو وہ اشیا مفت فراہم کی جائیں گی جو حیض کے دوران بیماری سے بچنے اور خود کو صاف رکھنے کیلئے ضروری ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے طالبات کے ہاسٹلز اور جامعات کی ہیلتھ سروسز میں سینیٹری پیڈز و دیگر سامان مفت دستیاب ہوگا۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں یہ مہم زور پکڑ رہی ہے کہ کسی بھی خاتون کو غربت کی وجہ سے حیض کے دوران استعمال ہونے والی اشیا سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ برطانیہ میں پہلے ہی اسکولز میں یہ اشیا مفت دستیاب ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی جلد اس کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button