انٹرنیشنل

جنوبی کوریا نے ایرانی منجمد کردہ مالی اثاثے جاری کرنے کی نوید سنا دی

گزشتہ دنوں ایران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر اور ایرانی سینٹرل ریزرو بینک کے سربراہ کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی

جنوبی کوریا نے ایران کے منجمد کردہ مالی اثاثے جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور ایران کے منجمد کیے جانے والے اثاثوں کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے۔

جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ دنوں ایران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر اور ایرانی سینٹرل ریزرو بینک کے سربراہ کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بعض مالی اثاثوں کی منتقلی اور استعمال کی تجاویز پراتفاق کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق کوریا نے ایران کے مالی اثاثوں کی منتقلی اور استعمال کو امریکی اجازت سے مشروط کیا ہے۔ ایرانی حکومت کے ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد اثاثوں کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایران نے خلیج فارس میں جنوبی کوریا کے تجارتی بحری جہاز کو تحویل میں لے کر عملے کو بھی حراست میں لیا تھا تاہم بعد میں عملے کو رہا کردیا گیا تھا۔ اس حوالے سے دونوں ممالک میں ڈیل کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔ وہیں اب ایرانی حکومت نے جنوبی کوریا کا بحری جہاز قبضے میں لینے اور منجمد مالی اثاثوں کی منتقلی کے درمیان تعلق کی تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button