انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

منشیات کی دنیا کا گارڈ فارڈر کون تھا؟ اس کی بیوی کا دھندے میں کیا کردار تھا؟ رونگٹے کھڑے کر دینے والے حقائق بے نقاب ہو گئے

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے منشیات کے سمگلر ایل چاپو گوزمان کی بیوی کو امریکہ میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے

منشیات کی دنیا کا گارڈ فارڈر کون تھا؟ اور اس کی بیوی کا دھندے میں کیا کردار تھا؟ اس حوالے سے رونگٹے کھڑے کر دینے والے حقائق بے نقاب ہو گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جب ایل چاپو گوزمین نیویارک کی اس عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہوتے تھے تو ان کی نظریں اکثر اس جانب ہوتی تھیں جہاں پبلک آکر بیٹھتی ہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ ایما کورونل ایسپورو کو دیکھ کر ان کی موجودگی کو یقینی بنانے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے تھے۔ اسی عدالت سے ایل چاپو کو سنہ 2019 میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی اور اب ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکہ کے حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے منشیات کے سمگلر ایل چاپو گوزمان کی بیوی کو امریکہ میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایما کورونل ایسپورو کو واشنگٹن کے ڈیولز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایما کورونل جن کے شوہر ایل چاپو پہلے ہی امریکہ کی قید میں ہیں انھیں مختلف منشیات کوکین، ہیروئن اور چرس عام کرنے کی ایک سازش میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ایل چاپو فی الوقت نیویارک کے ایک قید خانے میں منشیات کی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں عمر قید کاٹ رہے ہیں۔ تریسٹھ سالہ ایل چاپو گوزمان سینالا کارٹیل نامی منشیات فروخت کرنے والے ایک گروہ کے سربراہ تھے جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ میں منشیات سمگل کرنے والا سب سے بڑا بین الاقوامی گروہ تھا۔ سنہ 2019 میں ان پر چلنے والے مقدمے میں ان کی زندگی کے حیران کن واقعات سامنے آئے جن میں کم سن لڑکیوں کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے، ان کا ریپ کرنے کے علاوہ مخالف گروہوں اور اپنے مد مقابل لوگوں کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کرنے کی تفصیلات بھی سننے کو ملیں تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button