انٹرنیشنل

پاک بھارت جنگ بندی پر اقوام متحدہ اور امریکہ کا رد عمل آگیا

اقوام متحدہ اور امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول اور دیگر سیکٹرز پر جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایل او سی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کی طرف سے جاری مشترکہ بیان سے حوصلہ ملا۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ممالک میں مزید بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر نے بھی سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔امریکہ نے بھی جنگ بندی سےمتعلق پاکستان اوربھارت کےمشترکہ اعلامیہ کاخیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس پیشرفت کومزید آگے بڑھائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button