انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

دنیا بھر میں پھیلے ہوئے موذی مرض کورونا وائرس نے اب انسانوں کی بجائے جانوروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا‘ گوریلا اور 2 شیروں میں تصدیق

جمہوریہ چیک کے چڑیا گھر پراگ میں ایک گوریلا اور 2 شیروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی‘شیروں کو کھانسی اور گوریلا کو کھانسی کا سامنا ہے

دنیا بھر میں پھیلے ہوئے موذی مرض کورونا وائرس نے اب انسانوں کی بجائے جانوروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا‘ گوریلا اور 2 شیروں میں تصدیق

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جمہوریہ چیک کا معروف چڑیا گھر کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کے لیے بند ہے تاہم عملہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہے اور شاید عملے کے کسی ایک رکن سے مہلک وائرس جانوروں میں بھی منتقل ہوگیا۔ پراگ چڑیا گھر کے ڈائریکٹر میروسلاو بوبیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ شیر جیموان اور سوچی میں علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔ ڈائریکٹر میروسلاو بوبیک نے مزید بتایا کہ اسی طرح ایک نر گوریلا رچرڈ کو بھوک کمی کا سامنا تھا تاہم کوئی اور علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی، اس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ شیروں میں کھانسی کی کیفیت میں اضافہ ہوا ہے۔ چڑیا گھر پراگ کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ عملے سے جانوروں میں کورونا پھیلنے کے واقعات کے بعد چڑیا گھر میں موجود دیگر جانوروں کا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button