انٹرنیشنل

دوسری عالمی جنگ کا ایک ہزار کلو گرام وزنی بم کو تباہ کر دیا گیا

ایک ہزار کلو گرام وزنی بم کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیاگیا جبکہ بم تباہ کرنے سے قبل 100میٹر کے فاصلے پر موجود تمام عمارتوں کو خالی کرالیاگیا تھا

انگلینڈ کے علاقے ایکسٹر میں دوسری عالمی جنگ کا ایک ہزار کلو گرام وزنی بم کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیاگیا اس سے قبل تمام عمارتوں کو خالی کر ا لیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دوسری عالمی جنگ کا بم ہفتے کو ایکسٹرکی یونیورسٹی کے برابر میں موجود عمارت سے ملا تھا جس پر اس کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک ہزار کلو گرام وزنی بم کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیاگیا جبکہ بم تباہ کرنے سے قبل 100میٹر کے فاصلے پر موجود تمام عمارتوں کو خالی کرالیاگیا تھا جس میں یونیورسٹی بھی شامل تھی۔ پولیس کا کہناہے کہ دھماکے کے باعث 100 میٹر تک موجود عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button