انٹرنیشنل

جمال خاشقجی کا قتل، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف کیس دائر

جرمن پراسیکیوٹرجمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر ایکشن لیں‘ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آٹ بارڈرز (آر ایس ایف)نے ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف کرمنل کیس دائر کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رپورٹرز ود آٹ بارڈرز نیجرمنی کی عدالت میں سعودی ولی عہد پرانسانیت کے خلاف جرائم کا کیس دائرکیا۔ سیکرٹری جنرل آرایس ایف کرسٹوف ڈیلائر کا کہناہے کہ جرمن پراسیکیوٹرجمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر ایکشن لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ دو سال بعد جاری کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کو پکڑنے یا قتل کرنے کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں آپریشن کی منظوری دی لیکن سعودی عرب نے امریکی رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button