انٹرنیشنل

پاک چین سفارتی تعلقات, سالگرہ کی افتتاحی تقریب

ایک دوسرے کےکلیدی مفادات اوردلچسپی کےامورپرایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھنی چاہیے

چین کےریاستی کونسلراوروزیرخارجہ وانگ ای نےبیجنگ میں ویڈیولنک کےذریعےپاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کےساتھ مل کر پاک چین سفارتی تعلقات کےقیام کی 70 ویں سالگرہ منانےکی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وانگ ای نےکہا کہ چین پاکستان سفارتی تعلقات کےقیام کےستربرسوں میں دونوں ممالک نےجامع تعاون کا مظاہرہ کیا ہےاورسدا بہاردوستی قائم کی ہے۔ چین اورپاکستان کو سفارتی تعلقات کےقیام کی سترویں سالگرہ کےموقعےسےفائدہ اٹھاتےہوئےمزید اعلی معیار،وسیع پیمانےاورگہری سطح کا تعاون کرنا چاہیے۔

فریقین کوایک دوسرے کےکلیدی مفادات اوردلچسپی کےامورپرایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ  پاکستان ’’ایک چین‘‘ کی پالیسی پرثابت قدم رہےگا اور’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ انیشی ایٹیوکی بھرپورحمایت کرتا ہے۔ اس موقع پردونوں وزرائےخارجہ نےپاک چین سفارتی تعلقات کےقیام کی 70 ویں سالگرہ کےلوگو کا اجراء بھی کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ 2 مارچ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے  پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

وانگ وین بین نے تعارف کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے سیاست، معیشت و تجارت، ثقافتی تبادلے سمیت متعدد شعبوں میں تقریباً سو سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن کا اعلان پاکستان کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد ہی کیا جائے گا۔ ’’ہمیں یقین ہے کہ دو طرفہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاک چین روایتی دوستی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا،‘‘ انہوں نے کہا۔

مختلف شعبوں میں باہمی حقیقی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ پاک چین جامع اسٹریٹجک تعاون کے ساتھ تعلقات کو ایک نیا عروج دیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button