انٹرنیشنل

مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا

فوجی اہلکار کی خودکشی کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، گزشتہ روز بھی سری نگر میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کی تھی

مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا‘ بھارتی فوجی اہلکاروں میں ذہنی تناؤ بڑھنے لگا اور دو روز کے دوران 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق راج رائفل میں شامل بھارتی فوجی اہلکار نے سری نگر میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ فوجی اہلکار کی خودکشی کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، گزشتہ روز بھی سری نگر میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کی تھی۔ 2007 سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 493 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button