انٹرنیشنل

پوپ فرانسس نے عراق کے ممتاز مذہبی رہنماء آیت اللہ علی سیستانی کی ملاقات

پوپ فرانسس عراق کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کیلئے نجف پہنچے تھے جہاں انہوں نے آج اہم ملاقات کی

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے عراق کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ علی سیستانی سے ملاقات کی‘ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پوپ فرانسس 4 روزہ دورے پر عراق پہنچے تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پوپ فرانسس کا یہ عراق کا پہلا دورہ ہے جس میں وہ اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ پوپ فرانسس عراق کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کیلئے نجف پہنچے تھے جہاں انہوں نے آج اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں آیت اللہ سیستانی نے دورے پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھاکہ عراق میں بھی عیسائی شہریوں کو دیگر شہریوں کے طرح رہنے کے آئینی حق حاصل ہے۔ اس کے علاوہ پوپ فرانسس قدیم شہر ار میں ایک بین المذاہب سروس کی میزبانی کی جس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں پوپ فرانسس کے ساتھ دورے میں موجود دیگر پادریوں نے قدیم شہر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جائے پیدائش کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button