انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

زمین پھٹی نا آسمان گرا‘ خاتون نے شوہر کو قتل کے کیس میں پھنسانے کے لئے اپنی شیر خوار بچی کو ہی جان سے مار ڈالا، ہر طرف سنسنی پھیل گئی

خاتون کے ایک شخص کیساتھ ناجائز تعلقات‘بچی اس کے شوہر کی نہیں تھی، شوہر کو پھنسانے اور خود کو بچانے کی غرض سے بچی کو نہر میں پھینک دیا

زمین پھٹی نا آسمان گرا‘ ظالم خاتون نے شوہر کو قتل کے کیس میں پھنسانے کے لئے اپنی شیر خوار بچی کو ہی جان سے مار ڈالا، ہر طرف سنسنی پھیل گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مصر کے صوبے الجیزہ کے علاقے الہرم میں ایک خاتون نے اپنی شیرخوار بچی کو نہر میں پھینک کر قتل کردیا، تاکہ اپنے شوہر پرالزام عائد کرکے جیل بھجوایا جاسکے۔ مصر میں الجیزہ صوبے کے سکیورٹی ڈائریکٹریٹ نے بتایا کہ خاتون شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا میں خاتون کے اقرار جرم کی رپورٹ شائع ہوئی جس میں اس نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے اس پر بدکاری کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ بچی اس کی نہیں۔ جب کہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر رپورٹس سے یہ بات ثابت ہو چکا تھا کہ خاتون سے پیدا ہونے والی بچی میری بیٹی نہیں تھی، اور بیوی نے دھمکی دی کہ وہ بچی کو قتل کرکے اس کا الزام اپنے شوہر پرعائد کردوں گی۔ دوسری جانب خاتون نے بھی اقرار کیا کہ اس کے ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور یہ بچی اس کے شوہر کی نہیں تھی، شوہر کو پھنسانے اور خود کو بچانے کی غرض سے بچی کو نہر میں پھینک دیا، جب کہ اس جرم میں میرے ساتھ بھائی اور چچا نے مدد کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button