انٹرنیشنل

عیسائیوں کو لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

ملائیشیا کی عدالت نے عیسائیوں کو  لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی ہائیکورٹ نے ایک طویل قانونی جنگ کے بعد عیسائیوں کے لیے لفظ ’اللہ‘ کے استعمال پر عائد پابندی کی پالیسی کو تبدیل کردیا ہے اور عیسائیوں کو ’گاڈ‘ کی جگہ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک عیسائی کی جانب سے لائے گئے اس کیس کا حصہ ہے جس کے پاس سے قبضے میں لیے گئے مواد میں یہ لفظ شامل تھا۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملائیشیا میں غیر مسلموں کی جانب سے لفظ ’اللہ‘ کے استعمال کی وجہ سے ماضی میں کشیدگی بھی پیدا ہوئی جس سے پرتشدد واقعات رونما ہوئے جب کہ ملائیشیا میں مسلمانوں کی دو تہائی اکثریت ہے لیکن عیسائیوں کی بھی بڑی کمیونٹیز ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button