انٹرنیشنل

بھارت میں کورونا کی نئی لہر؛پہلے سے بھی خطرناک

بھارت میں گزشتہ برس دسمبر کے بعد ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کورونا کے کیسز سامنے آ گئے۔

بھارت کی ریاست مہاراشترا میں کورونا کی نئی لہر سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے اور وہاں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 854 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جو کہ گزشتہ سال 25 دسمبر کے بعد سے ایک ہی دن سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 126 افراد کورونا سے ہلاک بھی ہوئے ہیں جس کے بعد بھارت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 129 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button