انٹرنیشنل

مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جارحیت جاری، مزید ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مسلسل تیسرے روز بھارتی فوج کا محاصرہ جاری‘بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہوگیا

مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے جارحیت تاحال جاری ہے آئے آئے بھارتی فوج کسی نہ کسی بہانے سے کشمیریوں کوشہید کرتے رہتے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مسلسل تیسرے روز بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہوگیا۔ بھارتی فوج نے مسلسل تیسرے روزشوپیاں کے علاقے راول پورہ کا محاصرہ کررکھا ہے جبکہ بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ شوپیاں میں ہی قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں طالبعلم جہانگیر احمد وانی کو شہید کردیا جس کے بعد علاقے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلو شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کررکھی ہے جبکہ بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا اور بڈگام کے علاقوں میں بھی محاصرے شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button