انٹرنیشنل

داعش کی دہشت گرد دوبارہ ماڈرن ہوگئی؛وڈیو وائرل

عالمی شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کیلئے برطانیہ سے شام جا کر اپنا طرز زندگی تبدیل کرنے والی شمیمہ بیگم نے دوبارہ سے مغربی انداز اپنا لیا۔

برطانیہ واپسی کی خواہشمند 21  سالہ شمیمہ بیگم کی تصاویر اور ویڈیو شام میں ایک کیمپ کے باہر بنائی گئی ہیں۔ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمیمہ بیگم نے دوبارہ سے مغربی انداز اپنا لیا اور وہ پینٹ شرٹ پہنے گھوم رہی ہیں۔

مشرقی لندن کی رہائشی شمیمہ بیگم 15  سال کی عمر میں داعش میں شامل ہونے کیلئے شام چلی گئی تھی جس پر برطانوی وزارت داخلہ نے قومی سلامتی خطرات کے باعث شمیمہ بیگم کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے شمیمہ بیگم نے عدالت سے برطانیہ واپسی کی درخواست کی تھی جو برطانوی سپریم کورٹ نے پچھلے ماہ مسترد کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button