انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان، افغان طالبان کا بھی شدید ردعمل سامنے آگیا‘ یکم مئی تک فوجی انخلاء نہ ہوا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے‘ دھمکی لگا دی

امریکا کو یکم مئی تک افواج کا مکمل انخلا کرنا ہوگا، اگر امریکا فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا

امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان، افغان طالبان کا بھی شدید ردعمل سامنے آگیا‘ یکم مئی تک فوجی انخلاء نہ ہوا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے امریکا کو دوحا معاہدے کے تحت افغانستان سے انخلا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق امریکی صدر کے بیان پرردعمل میں کہا کہ امریکا کو دوحا معاہدے کے مطابق افغانستان سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو یکم مئی تک افواج کا مکمل انخلا کرنا ہوگا، اگر امریکا فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button