انٹرنیشنل

معروف امریکی ریپرکین ویسٹ کی دولت کتنی، تفصیلات سامنے آگئیں

فیشن اور ایتھلیٹک جوتوں کے کاروبار سے منسلک 43 سالہ کین ویسٹ کے اثاثوں کی مالیت 6.6 ارب ڈالر ہے

معروف امریکی ریپر کین ویسٹ کا شمار ارب پتی افراد میں ہوتا ہے لیکن اب ان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق فیشن اور ایتھلیٹک جوتوں کے کاروبار سے منسلک 43 سالہ کین ویسٹ کے اثاثوں کی مالیت 6.6 ارب ڈالر ہے۔ رواں برس فروری میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کین ویسٹ نے اپنی اہلیہ کم کاردیشیان کے کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق کین ویسٹ کے میوزک کیٹالوگ کی مالیت 110 ملین ڈالر ہے اور ان کے پاس نقدی اور اسٹاک کی مد میں 122 ملین ڈالر ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں امریکی جریدے فوربز نے کین ویسٹ کے اثاثوں کی مالیت 1.3 ارب ڈالر ظاہر کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button