انٹرنیشنل

کورونا ؛ تیسری لہر نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ 

کورونا کی تیسری لہرکے دوران بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہےکہ دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں اس ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا جب کہ  پولینڈ میں کل سے 3 ہفتوں کے جزوی لاک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  برازیل میں کورونا کیسز کی صورتحال ابتر ہونے کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ زورپکڑنے لگا ہے۔

دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسپین نے ایسٹرکی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button