انٹرنیشنل

حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر اتحادی افواج کی فضائی بمباری

سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیر تسلط علاقوں پر فضائی بمباری کی تاہم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی عرب کی سربراہی میں عسکری اتحاد کے فضائی طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اتحادی افواج نے یہ فضائی کارروائی سعودی عرب میں آئل پلانٹ پر ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔حوثی باغیوں کے ٹیلی وژن نے اتحادی افواج کی فضائی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صنعاء ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

سعودی طیاروں نے پہلے فضائی گردش کی اور پھر حوثیوں کے ملٹری کیمپس اور اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button