انٹرنیشنل

امریکی وعدے ایران کے لیے قابل بھروسہ نہیں;آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی وعدے ایران کے لیے قابل بھروسہ نہیں، امریکی پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ایران جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپس آئے گا۔

سرکاری ٹی وی پر خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے امریکی وعدے قابل اعتبار نہیں ہیں، ایران نے اوباما دور میں امریکا پر اعتماد کیا، وعدوں کی پاسداری کی لیکن امریکا نے اعتماد توڑا ۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی صرف کاغذات میں پابندیاں ختم کرنےکا کہتے ہیں، عملی طور پر ایسا نہیں کرتے، امریکا پابندیاں مکمل ختم کرے ہم اس کی تصدیق کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button