انٹرنیشنل

شامی فوج کی اسپتال پر بمباری سے7 شہری جاں بحق

شام کے شہر حلب میں شامی فوج کی اسپتال پر بمباری سے 7 شہری جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی باغیوں کے زیر قبضہ قصبے میں شامی فوج کی شیلنگ سے اسپتال کو نقصان پہنچا اور 7 شہری جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے14 افراد میں اسپتال کا عملہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button