انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، شوپیاں کے علاقہ میں جھوٹے سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی‘علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے

مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، شوپیاں کے علاقہ میں جھوٹے سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں کے علاقے میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا۔ کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقے منی ہال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چاروں نوجوانوں کو شہید کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button