انٹرنیشنل

مقبوضہ وادی کے کئی شہروں میں یوم پاکستان مبارک کے پوسٹر، مودی حکومت سمیت پورے بھارت میں سنسنی پھیل گئی، کشمیریوں پر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ

مقبوضہ وادی میں لگائے جانے والے پوسٹرز میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور حریت رہنماؤں کی تصویریں نمایاں ہیں

مقبوضہ وادی کے کئی شہروں میں یوم پاکستان مبارک کے پوسٹر، مودی حکومت سمیت پورے بھارت میں سنسنی پھیل گئی، کشمیریوں پر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سری نگرسمیت مقبوضہ کشمیر کے کئی شہروں میں یوم پاکستان مبارک کے پوسٹر لگادیے گئے۔ کشمیرلبریشن الائنس اوراہل جموں وکشمیر کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور حریت رہنماؤں کی تصویریں نمایاں ہیں۔ دوسری جانب قابض بھارتی سکیورٹی فورسز نے ضلع شوپیاں میں جعلی مقابلے میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے مانیہال کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button