انٹرنیشنل

شہزاہ ہیری نےنوکری کرلی مگرکہاں اورکیا کام کریں گے؟

شاہی محل سےدستبرداری کےبعد شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مارکل امریکا میں قیام پزیرہیں

برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق شاہی محل سےدستبرداری کےبعد شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مارکل امریکا میں قیام پزیرہیں۔ اب شہزادہ ہیری امریکا میں ذہنی صحت پرکام کرنےوالی کمپنی ‘بیٹراپ’ میں نوکری کریں گےجہاں ان کا عہدہ چیف اپمیکٹ آفیسرہوگا۔ اس متعلق شہزادہ ہیری نےکہا کہ نئی ذمہ داریوں سےمتعلق وہ بہت پرامید اورپرجوش ہیں،اس نئےعہدے کا مقصد ذہنی صحت سےمتعلق ضروری اقدامات کواجاگرکرنےسمیت سازگارماحول والی کمیونیٹی کےقیام اورحساس موضوعات پربات چیت کےلیےماحول کوفروغ دینا ہے۔

دوسری جانب سے’بیٹراپ‘ کمپنی کےسی ای اونےوال اسٹریٹ جرنل کوبتایا کہ شہزادہ ہیری براہ راست ان کورپورٹ نہیں کریں گےاورنہ ہی وہ ملازمین کا انتظام سنبھالیں گےتاہم حالات بہترہونےپروہ کمپنی کےسان فرانسسکوہیڈکوارٹرمیں کچھ وقت گزارسکتےہیں۔ واضح رہےکہ کچھ عرصےقبل شہزادہ ہیری نےاہلیہ میگھن مارکل کےہمراہ اوپرا ونفری کوایک تہلکہ خیزانٹرویودیا تھا جس میں ان کی جانب سےشاہی محل سے متعلق بہت سےانکشافات کیےگئےتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button