انٹرنیشنل

ہم اب بھی محفوظ نہیں ہیں اور چین سے ہمیں بہت زیادہ خطرات لاحق ہیں‘ بھارتی آرمی چیف نے وزیراعظم نریندرا مودی کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مشرقی لداخ میں پینگانگ جھیل کے علاقے میں کشیدگی کم ہونے کے باوجود چین کی جانب سے مکمل طور پر خطرات ختم نہیں ہوئے

ہم اب بھی محفوظ نہیں ہیں اور چین سے ہمیں بہت زیادہ خطرات لاحق ہیں‘ بھارتی آرمی چیف نے وزیراعظم نریندرا مودی کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی بری فوج کے سربراہ جنرل مکند منوج نروانے کا کہنا ہے کہ مشرقی لداخ میں پینگانگ جھیل کے علاقے میں کشیدگی کم ہونے کے باوجود چین کی جانب سے مکمل طور پر خطرات ختم نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سرحد کی حد بندی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی سربراہ نے کہا،جب تک بڑے پیمانے پر کشیدگی میں کمی نہیں ہو جاتی اور متعدد مقامات سے جمع ہونے والی فوجیں، جو اس وقت سرحد کے انتہائی قریب حملہ کرنے کے فاصلے پر موجود ہیں، واپس نہیں چلی جاتیں اس وقت تک خطرہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی سرحد پر پینگانگ جھیل کے پاس کشیدگی تھی جسے کئی دور کی بات چیت کے بعد حل کر لیا گیا تھا۔ یہ بات چیت دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اور دفاع سمیت کئی سطحوں پر ہوئی اور ہر دور میں بات چیت کا محور یہی تھا کہ اپریل 2020 سے پہلے کی صورت حال کو بحال کیا جائے۔ چین اور بھارت نے حال ہی میں مشرقی لداخ کے ایک مقام سے فوجوں کو پیچھے کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب بھی کئی علاقوں میں دونوں کی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button