انٹرنیشنل

مقبوضہ وادی میں چادراورچاردیواری کا تقدس پامال،2 نوجوان شہید

مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

مقبوضہ وادی میں چادراورچاردیواری کا تقدس پامال،2 نوجوان شہید،کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج نےریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کےدوران فائرنگ کرکےمزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض فوج نےضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران چادراورچاردیواری کےتقدس کوپامال کیا اورگھرگھرتلاشی کے دوران فائرنگ کرکےنوجوانوں کوشہید کردیا۔ واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےبھی بھارتی فوج نےضلع شوپیاں میں آپریشن کےدوران 4 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا تھا جب کہ رواں ماہ نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران شہید ہونےوالےنوجوانوں کی تعداد 13 سےتجاوزکرچکی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button