انٹرنیشنل

مودی کی بنگلادیش آمد پرمظاہرے،مزید 5 افرادہلاک

بھارتی وزیراعظم کی آمد پرشروع ہونےوالےمظاہروں کےدوسرے روزبھی مزید 5 افرادہلاک اور 12 زخمی ہوگئے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں جمعے کے روز بھارتی وزیراعظم کی آمد پر شروع ہونے والا ملک گیر احتجاج تاحال جاری ہے، دوسرے روز بھی مبینہ پولیس فائرنگ سے مزید 5 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ دو روز میں پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

Dhaka protest 2

چٹاگانگ کے ضلع برہمن باریہ کے اسپتال کے ایم ایس نے میڈیا کو بتایا کہ گولیاں لگنے سے زخمی 17 افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں سے 3 مردہ حالت میں لائے گئے تھے 2 نے اسپتال میں دم توڑ دیا جب کہ 12 زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Dhaka protest

برہمن باریہ کے ایک صحافی نے بتایا کہ حفاظت اسلام کے 3 ہزار سے زائد مظاہرین نے ضلع میں سرکاری دفاتر اور عمارتوں کو آگ لگادی تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ہلاکتیں پولیس فائرنگ سے ہوئیں یا کوئی اور معاملہ ہے۔

Dhaka protest 3

مودی کی آمد پر شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد سے ملک کے مختلف حصوں میں پیرا ملٹری فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ سیکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مظاہرین گجرات میں مسلم کش فسادات پر مودی کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

Dhaka protest1

واضح رہے کہ مودی بنگلادیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر جمعے کے روز ڈھاکا پہنچے تھے اور تب سے ملک بھر مین احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button