انٹرنیشنل

نہرسوئزمیں پھنسےمال بردارجہازکونکال لیا گیا

مال بردارجہازمنگل کونہرسوئزمیں پھنس گیا تھا،نہرسوئزمیں بحری جہازپھنسنےسےاربوں ڈالرکا نقصان ہوا

نہرسوئزمیں پھنسےتائیوان کےایورگرین نامی مال برداربحری جہاز کونکال لیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کےمطابق نہرسوئزمیں پھنسےمال بردار جہازکونکال لیا گیا ہےلیکن ابھی واضح نہیں کہ تجارتی راستہ جہازوں کی آمدورفت کیلئےکب کھولا جائےگا۔ سوئزکینال میں بحری جہاز پھنسنےسےاربوں ڈالرکا نقصان ہوا، دنیا کی اہم تجارتی گزرگاہ بند ہونےسےیومیہ 9 ارب ڈالرمالیت کی تجارت متاثرہوئی، تجارتی نقل وحمل کےنقصان کا تخمینہ 400 ملین ڈالرفی گھنٹہ لگایا گیا ہے۔

مال بردارجہازمنگل کونہرسوئزمیں پھنس گیا تھا،نہرسوئزمیں بحری جہازپھنسنےسےاربوں ڈالرکا نقصان ہوا کیونکہ جہازپھنسنےسےسیکڑوں مال بردارجہازرک گئےتھے۔ واضح رہےکہ دس فیصد سےزائد عالمی تجارت نہرسوئزکےراستےہوتی ہے،نہرسوئزایشیا اوریورپ کےدرمیان مختصرترین سمندری راستہ ہے،مصری عملےکی کوششوں سےجہازدوبارہ سفرکےقابل ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button