انٹرنیشنل

فاروق عبداللّہ بھی کورونا کا شکار

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اس حوالے سے فاروق عبد اللّہ کے بیٹے عمر عبد اللّہ نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے والد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘عُمر عبداللّہ نے کہا کہ ’میرے والد میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے جانے تک میں نے اور میرے اہلخانہ نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button