انٹرنیشنل

کورونا کے بڑھتے کیسز،بھارتی ریاست میں مکمل لاک ڈاؤں

عالمی وبا کےبڑھتےکیسزکےپیشِ نظربھارتی ریاست مہاراشٹرمیں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا

عالمی وبا کورونا وائرس کےبڑھتےکیسزکےپیشِ نظربھارتی ریاست مہاراشٹرمیں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران بھارت میں کورونا وائرس کے 56 ہزار 211 نئےکیسزرپورٹ ہوئےجبکہ اس وائرس سےمزید 271 اموات ہوئیں۔ بھارتی وزارت صحت کےمطابق ریاست مہاراشٹرمیں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 40 ہزار 414 کیسزریکارڈ کیےگئےجبکہ ممبئی شہرمیں کورونا وائرس کے 6 ہزار 923 نئےکیسزسامنےآئےاور 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

کورونا وائرس کےبڑھتےکیسزکےسبب بھارت کی ریاست مہاراشٹرمیں رات 8 بجےسےصبح 7 بجےتک کرفیونافذ کیا گیا ہےجبکہ مہاراشٹر میں تمام اجتماعات پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق مہاراشٹرمیں ریسٹورنٹس،پارک اورشاپنگ مالزبھی رات کےکرفیو کےدوران بند رہیں گے۔ دوسری جانب کورونا سےدنیا بھرمیں اموات کی تعداد 28 لاکھ سےتجاوزکرگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button