انٹرنیشنل

دنیا:کورونا کیسز 12 کروڑ 82 لاکھ سےبڑھ گئے

کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سےمحفوظ نہیں،اس کےمریضوں اوراموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سےمحفوظ نہیں،اس کےمریضوں اوراموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 82 لاکھ 42 ہزار 488 تک جا پہنچی ہےجبکہ اس موذی وائرس سےاموات 28 لاکھ 4 ہزار 370 ہوگئیں۔ کورونا وائرس کےدنیا بھرمیں 2 کروڑ 19 لاکھ 76 ہزار 1 مریض اسپتالوں،قرنطینہ مراکزمیں زیرِعلاج اورگھروں میں آئسولیشن میں ہیں،جن میں سے 94 ہزار 802 کی حالت تشویش ناک ہےجبکہ 10 کروڑ 34 لاکھ 62 ہزار 117 کورونا مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔

کورونا وائرس کےکیسزاوراس سےاموات کےاعتبارسے 10 سرِفہرست ممالک میں 33 کروڑ سےزائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلےنمبر پرہےجہاں اس وائرس سےاب تک 5 لاکھ 63 ہزار 206 افراد موت کےمنہ میں پہنچ چکےہیں جبکہ اس سےبیمارہونےوالوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 10 لاکھ 33 ہزار 801 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کےامریکا میں 69 لاکھ 61 ہزار 375 مریض اسپتالوں،قرنطینہ مراکزمیں زیرِعلاج اورگھروں میں آئسولیشن میں ہیں،جن میں سے 8 ہزار 681 کی حالت تشویش ناک ہےجبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 9 ہزار 220 کورونا مریض اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد کےحوالےسےممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبرپرآگیا ہےجہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 14 ہزار 268 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ اس کےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ 77 ہزار 354 ہوگئی۔ 1 ارب سےزائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد کےحوال ےسےتیسرے نمبرپرآگیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 62 ہزار 147 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار 855 مریض سامنےآچکےہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 94 ہزار 956 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 45 لاکھ 54 ہزار 683 رپورٹ ہوئےہیں۔

کورونا وائرس سےروس میں کل اموات 98 ہزار 33 ہوگئیں جبکہ اس کےمریضوں کی تعداد 45 لاکھ 28 ہزار 543 ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 615 ہوگئی جبکہ کیسزکی تعداد 43 لاکھ 37 ہزار 696 ہوچکی ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سےکُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 350 ہوگئی جبکہ اس کےکل کیسز 35 لاکھ 44 ہزار 957 ہوگئے۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سےاموات 75 ہزار 199 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 32 لاکھ 70 ہزار 825 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سےاموات 31 ہزار 230 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کےکیسز 32 لاکھ 40 ہزار 577 ہوچکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبرپرہےجہاں کورونا وائرس 76 ہزار 599 زندگیاں نگِل چکا ہے،جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 27 لاکھ 96 ہزار 400 کیسزرپورٹ ہوئےہیں۔ سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبرپرپہنچ چکا ہےجہاں کورونا وائرس سےاب تک کل اموات 6 ہزار 656 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کےمریضوں کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 866 تک جا پہنچی ہے۔ 1 ارب 43 کروڑسےزائد آبادی والےملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنےآیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 92 ہوچکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 190 ہوچکی ہےجبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button