انٹرنیشنل

بورس جانسن سےجنسی تعلقات،امریکی خاتون نےطوفان کھڑا کردیا

جینیفرنےکہا وہ بورس جانسن سےبےانتہا محبت کرتی تھیں تاہم برطانوی وزیراعظم نےہمارے تعلق کوکبھی ظاہرنہیں ہونےدیا

بورس جانسن سےجنسی تعلقات،امریکی خاتون نےطوفان کھڑا کردیا، امریکا کی خاتون تاجرجینیفرآرکیوری نےدعویٰ کیا ہےکہ 2012 سے 2016 کےدرمیان برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کےساتھ غیر ازدواجی تعلقات قائم تھے۔ امریکا کی معروف بزنس وومن جینیفرآرکیوری نے برطانوی اخبارکوانٹرویومیں انکشاف کیا ہےکہ وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی محبت میں مبتلا تھیں اورجب بورس لندن کےمیئرتھےتب 2012 سے 2016 کےدرمیان جنسی تعلق بھی رہا۔

جینیفرنےکہا وہ بورس جانسن سےبےانتہا محبت کرتی تھیں تاہم برطانوی وزیراعظم نےہمارے تعلق کوکبھی ظاہرنہیں ہونےدیا بلکہ وہ اتنے بزدل تھےکہ کبھی بھی تجارتی دورں کےدوران میرے ساتھ کسی صف میں بھی کھڑے نہیں ہوتےتھے۔ امریکی خاتون نےمزید کہا کہ بورس جانسن کےساتھ ‘رومانوی تعلق’ 2012 سے 2016 تک محیط رہا تاہم برطانوی وزیراعظم کی بزدلی کےباعث مزید نہ چل سکا۔ برطانوی وزیراعظم کی جانب سےاس بیان پرکسی قسم کا ردعمل سامنےنہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button