انٹرنیشنل

مکہ مکرمہ: زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران 2 پاکستانی جاں بحق

مکہ مکرمہ میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران 2پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی اور تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔ دونوں مزدور لفٹر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے گر کر جاں بحق ہوئے۔اطلاعات ہیں کہ دونوں پاکستانی مزدوروں کی تدفین مکہ مکرمہ میں کر دی گئی ہے۔ حادثہ  مکہ مکرمہ کے حی النسیم علاقے میں پیش آیا۔

اخبار کے مطابق ’ مزدورکام کے دوران پانچویں منزل سے گرے اور زمین پر گرتے ہی تینوں موقع پر ہلاک ہوگئے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button