انٹرنیشنل

جرمن چانسلرکورونا ویکسین لگوانےکےلیےراضی مگریہ کہا ں تیارہوئی؟

اینگلا مرکل نےکہا کہ جب میری باری آئےگی تومیں ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین لگواؤں گی

جرمن چانسلرکورونا ویکسین لگوانےکےلیےراضی مگریہ کہا ں تیارہوئی؟،جرمن چانسلر اینگلا مرکل ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین لگوانےکےلیےتیار ہیں۔ اس حوالےسےجرمن چانسلر اینگلا مرکل نےکہا کہ جب میری باری آئےگی تو میں ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین لگواؤں گی۔ جرمنی نے 60 سال سے زائد عمر کےافراد کےلیےایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کےاستعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسپین نے 65 سال سےزائد افراد میں ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 65 سال سے زائد عمر افراد کو جے اینڈ جے کورونا ویکسین لگائی جائے گی جبکہ 55 سے 65 سال کی عمر کے افراد کے لیے ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین استعمال ہوگی۔ آئرلینڈ نے امریکا، فرانس اور جرمنی سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button