انٹرنیشنل

دنیا:کورونا سے 1 دن میں 23 ہزارسےزائد اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 94 لاکھ 71 ہزار 257 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 28 ہزار 154 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 22 لاکھ 18 ہزار 969 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 96 ہزار 572 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 44 لاکھ 24 ہزار 134 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 256 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 11 لاکھ 66 ہزار 344 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 27 ہزار 626 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 759 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 36 لاکھ 73 ہزار 462 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سےممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبرپرآگیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 21 ہزار 886 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 53 ہزار 258 ہو گئی۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوال ےسے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 62ہزار 960 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 22 لاکھ 20 ہزار 669 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 95 ہزار 640 ہوچکی ہیں،جہاں اس کےاب تک کل کیسز 46 لاکھ 44 ہزار 423 رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سےروس میں کل اموات 98 ہزار 850 ہو گئیں جبکہ اس کےمریضوں کی تعداد 45 لاکھ 45 ہزار 95 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 713 ہوگئی جبکہ کیسزکی تعداد 43 لاکھ 45 ہزار 788 ہو چکی ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سےکُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 346 ہوگئی جبکہ اس کے کل کیسز 35 لاکھ 84 ہزار 899 ہو گئے۔ ترکی میں کورونا وائرس سےاموات 31 ہزار 537 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کےکیسز 33 لاکھ 17 ہزار 182 ہوچکےہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 459 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 32 لاکھ 84 ہزار 353 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 77 ہزار 39 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 28 لاکھ 30 ہزار 335 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 669 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار 7 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 92 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 217 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 974 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 98 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 148 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 9 فیصد رہی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button