انٹرنیشنل

تائیوان میں مسافرٹرین پٹری سے اترگئی، 36 افراد ہلاک

تائیوان میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تائیوان کے شہرہوالیئن میں ’408 تروکوایکسپریس‘ مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں ایک سرنگ میں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ 75 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے 76 افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن حادثہ سرنگ میں ہونے کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button