انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

امریکی خاتون اول نےائرہوسٹس بننا کیوں پسند کیا؟مسافرہکا بکا

امریکی خاتون اول نےائرہوسٹس بننا کیوں پسند کیا؟جسےدیکھ کرمسافرہکا بکا رہ گئے،جہازکےعملہ کی دوڑیں لگ گئیں،متعدد کونوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے

امریکی خاتون اول نےائرہوسٹس بننا کیوں پسند کیا؟جسےدیکھ کرمسافرہکا بکا رہ گئے،جہازکےعملہ کی دوڑیں لگ گئیں،متعدد کونوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔ امریکہ کی باگ ڈورجوبائیڈن کے ہاتھ میں ہےجوکہ ڈونلڈ ٹرمپ کوشکست دے کربراجمان ہوا ہے۔ان کی اہلیہ نہایت ہی نفیس اور زندہ دل خاتون ہیں۔ امریکہ جیسے طاقتورملک کے صدرجوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن ایک زندہ دل خاتون ہیں اور وہ اکثر اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نےجہازمیں ساتھ بیٹھےہوئےکچھ صحافیوں سےشغل کیا جس پرجہازمیں موجود سبھی افراد حیران رہ گئے۔ کیلی فورنیا سےواشنگٹن آنےوالی پروازمیں امریکی صدرجوبائیڈن کی اہلیہ نےطیارے میں ساتھ سفرکرنےوالےصحافیوں سےچھوٹا سا مذاق کرکے”اپریل فول ڈے“ منایا۔عالمی خبررساں ادارے کےمطابق امریکی صدرجوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن اپنی کتاب میں اس بات کا تذکرہ کرچکی ہیں کہ وہ لوگوں سےپرینک (مذاق) کرکےلطف اندوزہوتی ہیں اوردوسروں کوبھی ہنسنےکا موقع دے کرخوشی محسوس کرتی ہیں۔

صحافیوں نےامریکی خاتون اوّل کی کتاب نہیں پڑھی تھی اورنہ انہیں یہ یاد رہا کہ یکم اپریل کوعالمی سطح پراپریل فول منایا جاتا ہےاسی لیے وہ بڑی آسانی سےجل بائیڈن کےپرینک کا شکاربن گئے۔ دوران پروازمسافروں کوکھانا پیش کرنےکےبعد آئسکریم پیش کرنےسیاہ بالوں والی خاتون ایئرہوسٹس آئیں جن کےلباس پرنام جیسمین لکھا ہوا تھا، جیسمین نےسیاہ ماسک لگایا ہوا تھا اورسیاہ ہی کپڑے پہنےہوئےتھے۔آئس کریم پیش کرنےکےبعد جیسمین نےاپنےسیاہ بالوں والی وگ اتارکرماسک ہٹایا اورہنستےہوئےکہا اپریل فول۔۔۔ یہ ایئرہوسٹس کوئی اورنہیں بلکہ امریکی خاتون اوّل جل بائیڈن تھیں۔امریکی خاتون اول کی اس زندہ دلی پرتمام صحافی بھی بےساختہ ہنس پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button