انٹرنیشنل

اقتدارکی منتقلی،افغان صدر نےعہدہ چھوڑنےکا اعلان کردیا

صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جائےگا اورمنتخب صدرکونئےسیاسی نظام کا ڈھانچہ ترتیب دینا ہوگا

اقتدارکی منتقلی،افغان صدر نےعہدہ چھوڑنےکا اعلان کردیا،عالمی خبررساں ادارے کےمطابق امریکا اس ماہ اقوام متحدہ کی مدد سےترکی میں ایک کانفرنس منعقد کرانےکی کوشش کررہا ہےجس میں افغانستان سےغیرملکی فوجیوں کےانخلا،پائیدارامن اورنئی سیاسی حکومت کےقیام پرغورکیا جائےگا۔ افغان صدراشرف غنی نےاس کانفرنس میں تین مرحلوں پرمشتمل ایک امن منصوبہ پیش کریں گے۔ پہلےمرحلےمیں صدارتی عہدے سےعلیحدگی،فریقین کےدرمیان سیاسی تصفیے کےلیےقابل عمل معاہدے کا طےپانا اورعالمی قوتوں کی نگرانی میں جنگ بندی کویقینی بنانا شامل ہے۔ دوسرے مرحلےمیں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جائےگا اورمنتخب صدرکونئےسیاسی نظام کا ڈھانچہ ترتیب دینا ہوگا اورسیاسی حکومت کےقیام کےلیےاقدامات اٹھائےجائیں گے۔

تیسرے اورآخری مرحلےمیں سیاسی حکومت آئین سازی کرے گی،تارکین وطن سےمتعلق مسائل کوحل کیا جائےگا،ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود کےلیےکام کیا جائےگا۔ افغانستان کےایک سینئرسرکاری عہدیدارنےعالمی خبررساں ادارے کوبتایا کہ اشرف غنی پہلےہی اپنا روڈ میپ کا غیرملکی دارالحکومتوں کےساتھ اشتراک کرچکےہیں تاہم طالبان سے اس ایجنڈے پرتاحال کوئی بات نہیں ہوسکی ہے۔ قبل ازیں امریکا غیرملکی فوجیوں کےیکم مئی تک انخلا میں تاخیرکا عندیہ دیتےہوئے افغانستان میں تمام فریقین پرمشتمل نگراں حکومت کےقیام کی تجویزدے چکا ہےجسےکابل حکومت نےمسترد کردیا تھا تاہم طالبان نےنیم رضامندی ظاہرکی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.