انٹرنیشنل

بنگلہ دیش:مسافربردارفیری اورکارگوجہازمیں تصادم ، 26 افرادہلاک

حکام کے مطابق فیری میں 50 افراد سوار تھے اور حادثے کے بعد متعدد لاپتا ہیں

بنگلہ دیش میں مسافربردارفیری اورکارگوجہازکے درمیان تصادم کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ دارالحکومت ڈھاکہ کے جنوب میں دریائے شیتلخسیا میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق فیری میں 50 افراد سوار تھے اور حادثے کے بعد متعدد لاپتا ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ 21 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لاشیں ڈوبنے والی فیری سے برآمد کی گئیں۔ پولیس اور عہدیداروں نے بتایا کہ مسافروں میں سے کچھ تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ افراد کے رشتے دار اپنے پیاروں کی تلاش میں دریا کے کنارے پر موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ غوطہ خوروں سمیت امدادی کارکن دیگرزندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ گزشتہ رات طوفان سے امدادی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ حکومت کی جانب سے کووڈ 19 کے کیسزمیں تیزی سے اضافے کے پیش نظرپیرسے ہفتے تک طویل ملک گیرلاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ مسافربردارکشتی میں سوارتھے۔ ادھرپاکستان میں دفترخارجہ نے واقعے میں ‘قیمتی جانوں کے ضیاع’ پرافسوس کا اظہارکیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button